ابنا: قدس آن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آج صہیونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی پر ایک ڈرون طیارے کی پرواز اور اس سے خفیہ طور پر تصاویر لئےجانے کے بعد شیخ محمد حسین نے مسجد الاقصی پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس مقدس مقام کے دفاع کے لئے فلسطینیوں اور نمازیوں سے ہمیشہ آمادہ رہنے کی اپیل کی ہے ۔ صہیونی آباد کار مسلسل اسرائیلی فوج کی مدد و حمایت سے اس مسجد پر حملہ آور ہوتے اور اس کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں ۔ دوسری جانب مراکش کے وزیر خارجہ نے کل کویت میں کہا کہ تمام عرب ممالک نے اسرائیل کو ایک یہودی ملک کی حيثیت سے تسلیم کرنے پر اپنی ٹھوس مخالفت کا اعلان کیاہے ۔ مراکش کے وزیر خارجہ صلاح الدین مزوار نے مزید کہا کہ بیت المقدس کی مرکزیت میں ایک فسلطینی مملکت کا قیام، فلسطین ، اسرائیل مذاکرات کا اہم موضوع قرار دیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514690
بیت المقدس کے مفتی اور مسجد الاقصی کے خطیب نے، مسجد الاقصی کے خلاف صہیونی حکومت کی جاری جارحیت اوراس مقدس مقام کی بے حرمتی کئےجانے کے نتائج کے بارے ميں خبردار کیا ہے ۔